سورة ھود - آیت 58

وَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا هُودًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَنَجَّيْنَاهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جب ہمارا حکم آیا تو ہم نے ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ہمراہ ایمان لائے تھے، اپنی طرف سے عظیم رحمت کے ساتھ نجات دی اور انھیں ایک بہت سخت عذاب سے بچالیا۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- سخت عذاب سے مراد وہی الرِّ یْحَ الْعَقِیْمَ تیز آندھی کا عذاب ہے جس کے ذریعے سے حضرت ہود (عليہ السلام) کی قوم عاد کو ہلاک کیا گیا جس سے حضرت ہود (عليہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کو بچا لیا گیا۔