كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
عاد نے جھٹلادیا تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا ؟
کفار کی بدترین روایات اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ قوم ہود نے بھی اللہ کے رسولوں کو جھوٹا کہا اور بالکل قوم نوح کی طرح سرکشی پر اتر آئے ، تو ان پر سخت ٹھنڈی مہلک ہوا بھیجی گئی ، وہ دن ان کے لیے سراسر منحوس تھا ، برابر ان پر ہوائیں چلتی رہیں اور انہیں تہ و بالا کرتی رہیں ، دنیوی اور اخروی عذاب میں گرفتار کر لیے گئے ، ہوا کا جھونکا آتا ان میں سے کسی کو اٹھا کر لے جاتا ، یہاں تک کہ زمین والوں کی حد نظر سے وہ بالا ہو جاتا ، پھر اسے زمین پر اوندھے منہ پھینک دیتا ، سر کچل جاتا ، بھیجا نکل پڑتا ، سر الگ ، دھڑ الگ ، ایسا معلوم ہوتا گویا کھجور کے درخت کے بن سرے ٹنڈ ہیں ، دیکھو میرا عذاب کیسا ہوا ؟ میں نے قرآن کو آسان کر دیا جو چاہے نصیحت و عبرت حاصل کر لے ۔