سورة ص - آیت 55

هَٰذَا ۚ وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ ہے (جزا) اور بلا شبہ سرکشوں کے لیے یقیناً بد ترین ٹھکانا ہے۔

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

اہل نار کے احوال اوپر نیکوں کا حال بیان کیا تو یہاں بروں کا حال بیان فرما رہا ہے جو اللہ کی نہیں مانتے تھے ، نبی کی نافرمانی کرتے تھے ان کے لوٹنے کی جگہ بہت بری ہے اور وہ جہنم ہے جس میں یہ لوگ داخل ہوں گے اور چاروں طرف سے انہیں آتش دوزخ گھیر لے گی ۔ یہ نہایت ہی برا بچھونا ہے ۔