سورة السجدة - آیت 1
لم
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
الۤم۔
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا سورتوں کے شروع میں جو حروف مقطعات ہیں ان کی پوری بحث ہم سورۃ البقرہ کے شروع میں کر چکے ہیں ، یہاں دوبارہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں ۔ یہ کتاب قرآن حکیم بیشک وشبہ اللہ رب العلمین کی طرف سے نازل ہوا ہے ۔ مشرکین کا یہ قول غلط ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے گھڑلیا ہے ۔ نہیں یہ تو یقیناً اللہ کی طرف سے ہے اس لیے اترا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قوم کو ڈراوے کے ساتھ آگاہ کردیں جن کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کوئی اور پیغمبر نہیں آیا ، تاکہ وہ حق کی اتباع کر کے نجات حاصل کرلیں ۔