سورة الاعراف - آیت 186

مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جسے اللہ گمراہ کر دے پھر اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ انھیں ان کی سرکشی میں چھوڑ دیتا ہے، بھٹکتے پھرتے ہیں۔

ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب

میری نشانیاں اور تعلیم گمراہوں کے لئے بےسود ہیں جس پر گمراہی لکھ دی گئی ہے ، اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔ وہ چاہے ساری نشانیاں دیکھ لے لیکن بےسود ۔ «وَمَن یُرِدِ اللہُ فِتْنَتَہُ فَلَن تَمْلِکَ لَہُ مِنَ اللہِ شَیْئًا» ۱؎ (5-المائدۃ:41)’ اللہ کا ارادہ جس کے لیے فتنے کا ہو ، تو اس کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔ ‘ «قُلِ انظُرُوا مَاذَا فِی السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا تُغْنِی الْآیَاتُ وَالنٰذُرُ عَن قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُونَ» ۱؎ (10-یونس:101) میرا حکم تو یہی ہے کہ ’ آسمان و زمین کی میری بےشمار نشانیوں پر غور کرو ۔ لیکن یہ ظاہر ہے کہ آیتیں اور ڈراوے بےایمانوں کے لیے سود مند نہیں ۔