وَمِن قَوْمِ مُوسَىٰ أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
اور موسیٰ کی قوم میں سے کچھ لوگ ہیں جو حق کے ساتھ رہنمائی کرتے اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔
انبیاء کا قاتل گروہ اللہ تعالیٰ خبر دیتے ہیں کہ امت موسیٰ میں بھی ایک گروہ حق کا ماننے والا ہے ۔ جیسے فرمان ہے «مِّنْ أَہْلِ الْکِتَابِ أُمَّۃٌ قَائِمَۃٌ یَتْلُونَ آیَاتِ اللہِ آنَاءَ اللَّیْلِ وَہُمْ یَسْجُدُونَ» ۱؎ (3-آل عمران:113) ’ اہل کتاب میں سے ایک جماعت حق پر قائم ہے ، راتوں کو اللہ کے کلام کی تلاوت کرتی رہتی ہے اور برابر سجدے کیا کرتی ہے ۔ ‘ اور آیت میں ہے «وَإِنَّ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ لَمَن یُؤْمِنُ بِ اللہِ وَمَا أُنزِلَ إِلَیْکُمْ وَمَا أُنزِلَ إِلَیْہِمْ خَاشِعِینَ لِلہِ لَا یَشْتَرُونَ بِآیَاتِ اللہِ ثَمَنًا قَلِیلًا أُولٰئِکَ لَہُمْ أَجْرُہُمْ عِندَ رَبِّہِمْ إِنَّ اللہَ سَرِیعُ الْحِسَابِ» ۱؎ (3-آل عمران:199) یعنی ’ اہل کتاب میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اللہ پر اور اس پر جو تمہاری طرف نازل کیا گیا ہے اور اس پر جو ان کی طرف اتارا گیا ہے ، ایمان لاتے ہیں ، اللہ سے ڈرتے رہتے ہیں ۔ اللہ کی باتوں کو دنیوی نفع کی خاطر فروخت نہیں کرتے ۔ ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ۔ اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔ ‘ اور آیت میں ہے «الَّذِینَ آتَیْنَاہُمُ الْکِتَابَ مِن قَبْلِہِ ہُم بِہِ یُؤْمِنُونَ وَإِذَا یُتْلَیٰ عَلَیْہِمْ قَالُوا آمَنَّا بِہِ إِنَّہُ الْحَقٰ مِن رَّبِّنَا إِنَّا کُنَّا مِن قَبْلِہِ مُسْلِمِینَ أُولٰئِکَ یُؤْتَوْنَ أَجْرَہُم مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوا وَیَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ وَمِمَّا رَزَقْنَاہُمْ یُنفِقُونَ» ۱؎ (28-القصص:52-54) ’ جنہیں ہم نے اس قرآن سے پہلے اپنی کتاب دی ہے ، وہ اس قرآن پر ایمان لاتے ہیں اور اس کی آیتیں سن کر اپنے ایمان کا اور اس کی حقانیت کا اعلان کرتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں کہ ام اس سے پہلے ہی مسلمان تھے ۔ انہیں ان کے صبر کا اجر ہے ۔ ‘ اور آیت میں ہے «الَّذِینَ آتَیْنَاہُمُ الْکِتَابَ یَتْلُونَہُ حَقَّ تِلَاوَتِہِ أُولٰئِکَ یُؤْمِنُونَ بِہِ» ۱؎ (2-البقرۃ:121) ’ جو لوگ ہماری کتاب پائے ہوئے ہیں اور اسے حق تلاوت کی ادائیگی کے ساتھ پڑھتے ہیں وہ اس قرآن پر بھی ایمان رکھتے ہیں ۔ ‘ اور فرمان ہے «قُلْ آمِنُوا بِہِ أَوْ لَا تُؤْمِنُوا إِنَّ الَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِن قَبْلِہِ إِذَا یُتْلَیٰ عَلَیْہِمْ یَخِرٰونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا وَیَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِن کَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولًا وَیَخِرٰونَ لِلْأَذْقَانِ یَبْکُونَ وَیَزِیدُہُمْ خُشُوعًا ۩» ۱؎ (17-الإسراء:107-109) ’ جو لوگ پہلے علم دیئے گئے ہیں ، وہ ہمارے پاک قرآن کی آیتیں سن کر سجدوں میں گر پڑتے ہیں ۔ ہماری پاکیزگی کا اظہار کر کے ہمارے وعدوں کی سچائی بیان کرتے ہیں ۔ اپنی ٹھوڑیوں کے بل روتے ہوئے سجدے کرتے ہیں اور عاجزی اور اللہ سے خوف کھانے میں سبقت لے جاتے ہیں ۔ ‘ امام ابن جریر نے اپنی تفسیر میں اس جگہ ایک عجیب خبر لکھی ہے کہ ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں : جب بنی اسرائیل نے کفر کیا اور اپنے نبیوں کو قتل کیا ، ان کے بارہ گروہ تھے ۔ ان میں سے ایک گروہ اس نالائق گروہ سے الگ رہا ۔ اللہ تعالیٰ سے معذورت کی اور دعا کی کہ ان میں اور ان گیارہ گروہوں میں وہ تفریق کر دے ۔ چنانچہ زمین میں ایک سرنگ ہو گئی ۔ یہ اس میں چلے گئے اور چین کے پرلے پار نکل گئے ۔ وہاں پر سچے سیدھے مسلمان انہیں ملے جو ہمارے قبلہ کی طرف نمازیں پڑھتے تھے ۔ کہتے ہیں کہ آیت «وَقُلْنَا مِن بَعْدِہِ لِبَنِی إِسْرَائِیلَ اسْکُنُوا الْأَرْضَ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَۃِ جِئْنَا بِکُمْ لَفِیفًا» ۱؎ (17-الإسراء:104) کا یہی مطلب ہے ۔ اس آیت میں جس دوسرے وعدے کا ذکر ہے ، یہ آخرت کا وعدہ ہے ۔ کہتے ہیں : اس سرنگ میں ڈیڑھ سال تک وہ چلتے رہے ۔ کہتے ہیں : اس قوم کے اور تمہارے درمیان ایک نہر ہے