سورة الہب - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ اللّہب کا تعارف : یہ مکی سورت ہے اس کا ایک رکوع ہے جو پانچ آیات پر مشتمل ہے اس کا نام اس کی تیسری آیت کے آخر میں آیا ہے اس میں نبی (ﷺ) اور آپ کی دعوت کے سب سے بڑے مخالف ابو لہب اور اس کی بیوی کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے اس میں یہ اشارہ پایا جاتا ہے کہ جو شخص بھی اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی مخالفت کرے گا بالآخر وہ تباہ ہوجائے گا۔