سورة العصر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیرفہم قرآن - میاں محمد جمیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ العصرکا تعارف : یہ سورت بھی اپنے نام سے شروع ہوتی ہے اس کی صرف تین آیات ہیں جو ایک چھوٹے سے رکوع پر مشتمل ہیں یہ سورت مختصر ہونے کے باوجود اسلام کی تعلیمات کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ جو شخص ان پر عمل کرے گا وہ دائمی نقصان سے بچ جائے گا۔ جس نے ان باتوں کا خیال نہ رکھا وہ دنیا اور آخرت میں نقصان پائے گا۔