سورة الانعام - آیت 142

وَمِنَ الْأَنْعَامِ حَمُولَةً وَفَرْشًا ۚ كُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور چوپاؤں میں سے کچھ بوجھ اٹھانے والے اور کچھ زمین سے لگے ہوئے (پیدا کیے)۔ کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تمھیں رزق دیا اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو، بے شک وہ تمھارا کھلا دشمن ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 ’’لادنے والے ‘‘جیسے اونٹ اور بیل اور’’ زمین سے لگے ہوئے ‘‘بھیڑ اور بکری ( مو ضح) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حَمُولَةٗكا لفظ تمام بوجھ اٹھانے والے جانوروں کو شامل ہے جیسے اونٹ، بیل، گھوڑا، خچر، گدھا اور فرش سے بھیڑ بکری مراد ہے مگر بعد کی آیت میں ثَمَٰنِيَةَ أَزۡوَٰجٖکا لفظ حَمُولَة وَفَرۡشٗاۚسے بد ل ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان سے یہی آٹھ قسم کے جانور مراد ہیں اور پھر جو جانور اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیئے ہیں ان کو انعام فرمایا ہے ( قر طبی)