سورة الانعام - آیت 132
وَلِكُلٍّ دَرَجَاتٌ مِّمَّا عَمِلُوا ۚ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہر ایک کے لیے مختلف درجے ہیں، ان اعمال کی وجہ سے جو انھوں نے کیے اور تیرا رب اس سے ہرگز بے خبر نہیں جو وہ کر رہے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 اس سے معلوم ہوا کہ جنوں میں سے بھی جو نیک ہیں وہ جنت میں اور جو بد کار ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔ (وحیدی) ف 8 یعنی وہ ان سے بے نیاز ونے کے باوجود ان پر رحم فرماتا ہے۔