سورة الانعام - آیت 106

اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس کی پیروی کر جو تیری طرف تیرے رب کی جانب سے وحی کی گئی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور مشرکوں سے کنارا کر۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی ان کے اس قسم کے بے بنیاد شبہات سے متاثر ہو کر دعوت وتبلیغ کو ترک نہ کرو۔ اس سے مقصد آنحضرت (ﷺ) کو تسلی دینا ہے۔ (کبیر )