سورة الانعام - آیت 79

إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا ۖ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک میں نے اپنا چہرہ اس کی طرف متوجہ کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، ایک (اللہ کی) طرف ہو کر اور میں مشرکوں سے نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 س سے منہ موڑ کر کسی اور کے در پر بیٹھ رہنے میں جہالت و گمراہی اور دنیا و آخرت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ہے۔