سورة الانعام - آیت 29
وَقَالُوا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
نہیں ہے یہ (زندگی) مگر ہماری دنیا کی زندگی اور ہم ہرگز اٹھائے جانے والے نہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی کوئی آخرت کا ثواب وعقاب نہیں ہے یہ محض لوگوں کو الو بنانے کے لیے ایک ڈھکو سلا ہے اس زندگی کے جو چند دن ملے ہیں ان میں خوب مزے اڑالو۔