سورة الانعام - آیت 5

فَقَدْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ فَسَوْفَ يَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس بے شک انھوں نے حق کو جھٹلا دیا، جب وہ ان کے پاس آیا، تو عنقریب ان کے پاس اس کی خبریں آجائیں گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 اوپر کی آیات میں توحید اور معاد کو ثابت کیا ہے اب اس آیت میں تقلید کا بطلان ثابت ہو رہا ہے (رازی) جس چیز پر کفار ہنستے رہے اس سے مرد اللہ تعالیٰ کا وہ وعدہ ہے جو اس نے قرآن میں دین اسلام کو غالب اور دشمنوں کے مغلوب کرنے كے متعلق کیا تھا مطلب یہ ہے کہ اب تو یہ کفار اس وعدہ کو محض مذاق سمجھتے ہوئے اس پر ہنستے اور اس کا مذاق اڑاتے ہیں لیكن عنقریب مسلمانوں کو مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کا حکم دیا جائے گا اور پھر ایسے واقعات پیش آئینگے جن سے یہ وعدہ حقیقت بن کر ان کے سامنے آجائے گا۔