سورة الانعام - آیت 4

وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ان کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی مگر وہ اس سے منہ پھیرنے والے ہوتے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 اللہ کی آیات سے مراد وہ آیات بھی ہو سکتی ہیں جو انبیا پر اترقی رہی ہیں جیسے معجزات اور قدرت کی نشانیاں بھی جیسے زلزلہ قحط وغیرہ)