سورة المآئدہ - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 سورت مائدہ کی مدنی ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ہے متعدد روایات سے معلوم ہوتا ہے پوری کی پوری سورت بیک وقت نازل ہوئی حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں یہ سب سے آخری سورت ہے لہذا اس کے حلال کو حلال اور اس کے حرام کو حرام سمجھو (ابن کثیر )