سورة النسآء - آیت 174
يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُم بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے لوگو! بلاشبہ تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل آئی ہے اور ہم نے تمھاری طرف ایک واضح نور نازل کیا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 جب اللہ تعالیٰ نے تمام فرق ضالتہ منافقین، کفار ،یہود ونصاری، ٰ پر دلائل قائم کر دئے اور ان کے شبہات کی بھی مکمل طور پر تر دید فرمادی تو اب اس آیت میں آنحضرت (ﷺ)کی رسالت پر ایمان لانے کی عام دعوت دی ہے ،یہاں برہان سے مراد آنحضرت (ﷺ) کی ذات ہے کیونکہ آپ (ﷺ)کاکام ہی اثبات حق اور ابطال باطل تھا۔ اورنُورٗا مُّبِينٗا سے مراد قرآن پاک ہے جو انسانوں کو ضلالت کے اندھروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی کی طرف لاتا ہے اور دل میں نور ایمان پیدا ہونے کا سبب بنتا ہے (راز ی)