سورة الناس - آیت 1
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کہہ میں پناہ پکڑتا ہوں لوگوں کے رب کی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 اگرچہ اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کا بادشاہ اور مالک ہے لیکن انسان چونکہ اشرف المخلوقات ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی الوہیت کی شان سب سے زیادہ نمایاں ہے۔ اس لئے اس کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ملک تصرف دنیاوی بادشاہوں کی طرح محض غلبہ اور تسلط کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ تمام لوگوں کا معبود ہونے کی وجہ سے ہے جس کی بنیاد الوہیت پر ہے اور الوہیت ہی وہ صفت ہے جو احیاء و اماتت ،ایجادو اعدام وغیرہ پر تصرف کلی کی مقتضی ہے۔ لہٰذا شیطان کے شر سے بچنے کی صرف ایک ہی صورت ہو سکتی ہے کہ اسی کو’’ الٰہ‘‘ مان کر اس کی پناہ حاصل کرو۔