سورة الفلق - آیت 4
وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 ابو عبید(رض) کہتے ہیں کہ جادو گرنیوں سے مراد لبید بن اعصم (یہودی) کی بٹیاں ہیں جنہوں نے نبی (ﷺ)پر جادو کیا تھا۔“ جادو کے متعلق نبی (ﷺ)کا ارشاد ہے۔” جو کوئی گنڈا لگائے اور پھر اس پر پھونکے اس نے جادو کیا اور جس نے جادو کیا اس نے شرک کیا اور جو کسی چیز سے چمٹا وہ اسی کی طرف چھوڑ دیا گیا۔ (فتح القدیر بحوالہ نسائی وغیرہ عن ابی ہریرہ)