سورة الہب - آیت 5
فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کی گردن میں مضبوط بٹی ہوئی رسی ہوگی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 اسی رسی میں وہ کانٹے باندھ کر لایا کرتی تھی۔ ضحاک کہتے ہیں کہ ” ایک روز وہ رسی اس کے گلے میں اٹک گئی اور وہ دم گھٹ کر مر گئی۔ (فتح القدیر) بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ اس طرف اشارہ ہے کہ قیامت کے دن اس کے گلے میں آگ کی رسی ہوگی جو ہمیشہ اس کے گلے میں پڑی رہے گ۔ (ابن کثیر)