سورة النصر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یہ سورۃ بالا اتفاق مدنی ہے متعدد صحیح روایات سے ثابت ہے کہ جب یہ سورۃ نازل ہوئی تو آنحضرت سمجھ گئے کہ یہ آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلاوا ہے۔ اس لئے آپ عبادت الٰہی میں پہلے سے بھی زیادہ منہمک رہنے لگے۔ اس سلسلے میں متعدد روایات ہیں حافظ ابن کثیر نے ان کو ایک جگہ جمع کردیا ہے۔