سورة الكافرون - آیت 6
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تمھارے لیے تمھارا دین اور میرے لیے میرا دین ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 14 یعنی میرا تم سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر میرے سمجھانے سے نہیں سمجھتے تو نہ سمجھو آئندہ چل کر آخرت میں اپنا حشر دیکھ لو گے۔ دیکھیے سورۃ شوریٰ (آیت 15)