سورة العصر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 جمہور مفسرین کے نزدیک یہ سورۃ مکی ہے اور بعض نے اسے مدنی قرار دیا ہے۔ حضرت ابومزینہ دارمی (رض)سے روایت ہے کہ نبی ﷺکے صحابہ میں سے دو آدمی جب آپس میں ملتے تو اس وقت تک جدا نہ ہوتے جب تک ان دونوں میں سے ایک دوسرے کو سورۃ العصر پڑھ کر نہ سناتا پھر وہ ایک دوسرے کو سلام کر کے جدا ہوتے۔“ (فتح القدیر بحوالہ بیہقی طبرانی) امام شافعی فرماتے ہیں :” اگر صرف یہی سورۃ نازل ہوتی تو لوگوں کے لئے کافی ہوتی، اس لئے کہ اس میں تمام علوم آگئے ہیں۔ (روح المعانی)