سورة التکاثر - آیت 7
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر یقیناً تم ضرور اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لوگے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 بعض لوگ (یعنی اہل ایمان) اسے دور سے دیکھیں گے اور بعض لوگ (یعنی کفار) اسے قریب سے دیکھیں گے جبکہ وہ اس کے اندر پھینکے جائیں گے۔