سورة العاديات - آیت 3
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر جو صبح کے وقت حملہ کرنے والے ہیں!
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 عربوں کی عادت تھی کہ دشمن پر صبح کے وقت اچانک چھاپا مارتے جبکہ اس کے عام لوگ غفلت کی گہری نیند سو رہے ہوں۔ اس آیت میں صبح کے وقت اچانک چھاپا مارنے والے گھوڑوں کی قسم کھائی گئی۔