سورة الزلزلة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 اس سورۃ کو بعض مفسرین مدنی اور بعض مکی کہتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمرو(رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی (ﷺ)سے عرض کیا کہ مجھے کوئی جامع قسم کی سورۃ سکھایئے۔ آپ(ﷺ)نے اسے یہ سورۃ سکھائی اس نے کہا ” مجھے اس ذات کی قسم جس نے آپ(ﷺ)کو حق دے کر بھیجا ہے، میں بس اسی کو پڑھتا رہوں گا۔“(ﷺ)آپ نے فرمایا :” یہ آدمی کامیاب ہوگیا۔“ (فتح القدیر بحوالہ احمد ابو دائود، نسائی، بیہقی وغیره)