سورة الضحى - آیت 6
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا اس نے تجھے یتیم نہیں پایا، پس جگہ دی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 شاہ صاحب لکھتے ہیں : حضرت(ﷺ)کے باپ مر گئے پیٹ میں چھوڑ کر۔ دادا (عبدالمطلب) نے پالا وہ بھی مر گئے آٹھ برس کا چھوڑ کر پھر چچا نے پالا جب تک جوان نہیں ہوئے۔ (کذافی الموضح)