سورة الضحى - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 14 یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے صحیحین میں جندب تجلی سے روایت ہے کہ آنحضرت بیمار ہوئے اس لئے آپ دو تین دن قیام نہ کرسکے۔ ایک عورت آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی ” اے محمد (ﷺ) میرا خیال ہے کہ تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے۔ اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت جبریل کچھ عرصہ کے لئے وحی نہ لائے تو مشرکین نے عیب لگایا کہ محمد (ﷺ) کو اس کے رب نے چھوڑ دیا اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔ (ابن کثیر)