سورة الليل - آیت 13
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ ہمارے ہی اختیار میں یقیناً آخرت اور دنیا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی دونوں ہمارے اختیار و تصرف میں ہیں لہٰذا جو شخص ان دونوں کا یاد دونوں میں سے کسی ایک کا طالب ہو، اسے ہمیں سے مطالبہ کرنا چاہئے، یا یہ مطلب ہے کہ دنیا اور آخرت دونوں کا ثواب ہمیں دینے والے ہیں۔