سورة البلد - آیت 18
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یہ دو ترجمے اس لحاظ سے ہیں کہ مَيْمَنَةکے معنی دائیں جانب کے بھی ہیں اور خوش بختی کے بھی۔ دائیں جانب والوں سے مراد وہ ہیں جنہیں عرش کی دائیں جانب جگہ ملے گی یا جنہیں ان کا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے وہ جو دنیا میں سیدھی راہ پر چلتے رہے۔