سورة البقرة - آیت 53

وَإِذْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَالْفُرْقَانَ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب اور (حق و باطل میں) فرق کرنے والی چیز عطا کی، تاکہ تم ہدایت پاؤ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5: الْكِتَابَ سے مرادبالاتفاق تورات اور الْفُرْقَانَ سے مراد معجزات ہیں مگر صحیح یہ ہے کہ اس سے مراد وہ قوت ہے جو حق وباطل میں امتیاز کے لیے موسیٰ (علیہ السلام) کو عطا ہوئی تھی اگر واؤ کو زائدہ مان لیا جائے تو دونوں سے تورات مراد ہوگی اس میں چونکہ حلال و حرام کے مسائل نہایت تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں اس لیے اسے الْفُرْقَانَ کہا ہے۔ ( قرطبی۔ خازن )