سورة الأعلى - آیت 1

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو سب سے بلند ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 یعنی جو باتیں اس کی شان کے لائق نہیں ہیں (جیسے شرک یا بندوں جیسی کمزوریاں وغیرہ) ان سے اس کی پاکی بیان کیا کرو۔ حضرت عتبہ بن عامر کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :” اسے اپنے سجدوں کے لئے مخصوص کرلو۔“ اس لئے سجدہ میں ’ دسبحان ربی الاعلی کہا جاتا ہے۔ (شوکانی)