سورة النسآء - آیت 106
وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اللہ سے بخشش مانگ، یقیناً اللہ ہمیشہ سے بے حد بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی آپ (ﷺ) نے جو طعمہ کو بری اور یہودی کو مجرم قرار دینے کا ارادہ کیا تھا اس پر اللہ تعالیٰ سے استغفار کیجئے۔ (قرطبی۔) انبیا ( علیہ السلام) کو باوجود معصوم ہونے استغفار کا حکم رفع درجات کے لیے دیا جاتا ہے اور علما تفسیر نے یہ معنی بھی کئے ہیں کہ ان گنہگا روں کے لیے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگئے۔