سورة الطارق - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یہ سورۃ بالا تفاق مکی ہے حضرت خالد عدوانی کہتے ہیں کہ میں نے ثقفیف (طائف) کے بازار میں رسول اللہ ﷺ کو کمان یا لکڑی پر ٹیک لگائے کھڑے دیکھا۔ آپ ثقیف والوں سے اللہ کی راہ میں مدد طلب کرنے کے لئے ان کے ہاں آئے تھے آپ نے سورۃ الطارق سنائی میں نے اسے یاد کرلیا حالانکہ میں اس وقت کافر تھا پھر اسلام کی حالت میں نے اسے پڑھا۔ (فتح القدیر بحوالہ تاریخ امام بخاری)