سورة البروج - آیت 22
فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس تختی میں ( لکھا ہوا) ہے جس کی حفاظت کی گئی ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 جو ہر قسم کے تغیر و تبدل سے محفوظ ہے۔ فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور جیسے جیسے اللہ تعالیٰ کا حکم ہوتا ہے اس سے قرآن نقل کر کے صاحب وحی تک پہنچاتے رہتے ہیں۔