سورة الانشقاق - آیت 16

فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس نہیں، میں شفق کی قسم کھاتا ہوں!

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 ‌شَفَقسے مراد وہ سرخی ہے جو سورج کے غروب ہوجانے کے بعد عشا تک آسمان کے کنارہ پر رہتی ہے۔ فَلَا أُقْسِمُکا لفظی ترجمہ میں قسم نہیں کھاتا ہوں“ ہے،لیکن مطلب یہ ہی ہے کہ ’’میں قسم کھاتا ہوں‘‘کیونکہ اس میں ’’لا‘‘ زائد ہے۔ تفصیلی بحث سورۃ قیامہ کے شروع میں گزر چکی ہے۔