سورة الانشقاق - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے۔ حضرت ابوہریرہ (رض)نے عشا کی نماز میں یہ سورۃ پڑھی اور اس میں سجدہ کیا۔ ایک دریافت کرنے والے نے دریافت کیا تو فرمایا :” میں نے اس میں ابوالقاسم (ﷺ)کے پیچھے (نماز پڑھتے ہوئے) سجدہ کیا تو میں اس میں سجدہ کرتارہوں گا، تانکہ آپ سے جاملوں۔“ (فتح القدیر بحوالہ صحیحین)