سورة المطففين - آیت 6
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جس دن لوگ رب العالمین کے لیے کھڑے ہوں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 اور اپنے آدھے کانوں تک پسینے میں ڈوبے ہوں گے۔“ جیسا کہ صحیحین میں حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : طبرنی حاکم اور بیہقی میں حضرت ابن عمر ہی سے رویا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس آیت کے بارے میں فرمایا :” لوگو ! اس روز تمہارا کیا حال ہوگا جب اللہ تعالیٰ تمہیں اس طرح جمع کرے گا جیسے ترکش میں تیر جمع کئے جاتے ہیں۔ پھر پچاس ہزار برس تک وہ تمہاری طرف دیکھے گا بھی نہیں؟“ (فتح القدیر)