سورة المطففين - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 14 بعض مفسرین اس سورۃ کو مکی اور بعض مدنی قرار دیتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ یہ مکہ اور مدینہ کے درمیان نازل ہوئی۔ ایک روایت میں حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ یہ آخری سورۃ ہے جو مکہ میں نازل ہوئی بہیقی کی روایت میں ان کا بیان یہ ہے کہ نبی ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو وہاں کے لوگ ناپ تول میں کمی کیا کرتے تھے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ سورۃ نازل فرمائی۔ (فتحالقدیر) ف 5ۃ پہلے بیان ہوچکا ہے کہ ویل“ دوزخ کی ایک وادی کا نام بھی ہے۔