سورة الإنفطار - آیت 16
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ اس سے کبھی غائب ہونے والے نہیں ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 ” بلکہ ہمیشہ اس میں رہیں گے“ دوزخ سے غائب ہونے کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ پہلے بھی اس سے جدا نہ تھے بلکہ برزخی زندگی میں بھی اس کی کچھ نہ کچھ گرمی نہیں لگتی رہتی تھی۔