سورة عبس - آیت 26

ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر ہم نے زمین کو پھاڑا، ایک عجیب طریقے سے پھاڑنا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 یعنی خود بیج کی یہ طاقت نہ تھی کہ وہ زمین کو پھاڑ کر باہر نکل سکتا۔ اس میں یہ طاقت ہم نے رکھی ہے۔