سورة عبس - آیت 24
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو انسان کو لازم ہے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی اپنے اس کھانے پر جس کے سہارے وہ زندہ رہتا ہے شاید اس پر غور کرنے سے وہ اللہ تعالیٰ کے اوامر کو ادا کرنے کے لئے تیار ہوجائے۔