سورة النازعات - آیت 2

وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جو بند کھولنے والے ہیں! آسانی سے کھولنا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کہ فرشتے مسلمان کی روح گرہ کھول کر نکالتے ہیں۔ وہ اپنی خوشی سے عالم پاک کی طرف دوڑتی ہے۔ بدن کی تکلیف الگ ہے اس میں کافر اور مسلمان برابر ہیں۔ (ازموضح تبصرف) ف 13 یا ” جوروحوں کو نکالنے کے لئے بدنوں میں تیرتے ہیں۔ یا جو اللہ تعالیٰ کے احکام لے کر جلدی سے زمین کی طرف آتے ہیں، بعض مفسرین نے سابحات، اسے مراد گھوڑے لئے ہیں جو لڑائی میں تیزی کے ساتھ دوڑتے ہیں گویا سمندر میں تیر رہے ہیں۔