سورة النبأ - آیت 7
وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور پہاڑوں کو میخیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 تاکہ زمین میں اطمینان کی کیفیت پیدا ہو اور وہ ڈگمگاتی نہ رہے اور زمین سھاد“ بنانا یا اصل خلقت کے اعتبار سے ہے اور یا پیدا کرنے کے بعد ہے۔ بہرحال اس کا مواد، ہوتا ” کرۃ“ ہونے کے منافی نہیں ہے۔ حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین پیدا کی تو اس میں اضطراب سا تھا۔ پھر جب پہاڑ پیدا کئے تو اس میں اطمینان کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ (نحل :115)