سورة النبأ - آیت 1
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کس چیز کے بارے میں وہ آپس میں سوال کر رہے ہیں؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یا کس چیز کے متعلق باتیں کررہے ہیں، مفسرین کہتے ہیں جب آنحضرت ﷺ کی بعث ہوئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو توحید اور زندگی بعد موت کی خبر دی اور انہیں قرآن سنانا شروع کیا تو کفار آپس میں چہ میگوئیاں کرنے لگے کہ یہ کیا چیز ہے جسے محمد ﷺ پیش کررہے ہیں۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ (شوکانی)