سورة المرسلات - آیت 23
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس ہم نے اندازہ کیا تو ہم اچھے اندازہ کرنے والے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12 یعنی ہم نے ایک ایسی مدت مقرر کی جس میں بچہ کی ساخت مکمل ہوجاتی ہے، نہ کوئی چیز ضرورت سے زائد بنتی ہے اور نہ کوئی ضروری چیز رہ جاتی ہے۔ جب تک اس کے لئے رحم کے اندر رہنا ضروری ہوتا ہے وہ اس میں رہتا ہے اور جب باہر آنا ضروری ہوتا ہے تو وہ باہر آجاتا ہے۔ یہ مدت ہم نے مقرر کی اور ہم کتنا ٹھیک اندازہ کرنے والے ہیں۔ ” قدرنا“ کا دوسرا ترجمہ ” ہم قادر ہوئے“ بھی ہوسکتا ہے یعنی ہم نے پانی کی ایک بوند کو بتدریج ترقی دیتے دیتے کامل وعاقل انسان بنایا۔ اس سے تم سمجھ سکتے ہو کہ ہم کیا خوب قدرت رکھنے والے ہیں۔