سورة الإنسان - آیت 26

وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور رات کے کچھ حصہ میں پھر اس کے لیے سجدہ کر اور لمبی رات تک اس کی تسبیح کیا کر۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یعنی تہجد کی نماز پڑھئے۔ یہ حکم استحباب کے لئے ہے، اگر یہ کہا جائے کہ تہجد کی نماز نبی (ﷺ)پر بھی فرض نہ تھی بلکہ عام مسلمانوں کی طرح صرف نفل تھی۔ یا یہ حکم صرف نبی (ﷺ)کے لئے ہے، اگر یہ کہا جائے کہ تہجد کی نماز آپ (ﷺ)پر فرض تھی۔