سورة الإنسان - آیت 9
إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
(اور کہتے ہیں) ہم تو صرف اللہ کے چہرے کی خاطر تمھیں کھلاتے ہیں، نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی زبان حال سے کہتے تھے۔ ابن جبیر (رح) کہتے ہیں :” اللہ کی قسم وہ اپنی زبان سے کچھ نہ کہتے تھے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے دلی جذبہ کو دیکھ کر ان کی تعریف فرمائی تاکہ دوسروں میں بھی رغبت پیدا ہو۔ (ابن کثیر) ف 11 یعنی یہ نہیں چاہئے کہ تم ہمارے بھی کسی کام آئو یا لوگوں کے لئے ہماری سخاوت کا ذکر کرو۔