سورة القيامة - آیت 40
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کردے؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 15 قاری کے لئے اس کے بعد سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ بَلَى کہنا مستحب ہے۔ حدیث میں مَنْ قَرَہ کے الفاظ ہیں یعنی جو اس سورۃ کو پڑھے بعض نے سامع( سننے والے )کو بھی قاری پڑھنے والے کے حکم میں داخل کیا ہے چنانچہ امام نووی لکھتے ہیں کہ بهت سے علماء نے سننے والے کے لئے بھی اس کو مستحب قرار دیا ہے خواہ نماز میں مقتدی ہو یا مقتدی نہ ہو۔ (تحفہ)