سورة القيامة - آیت 21

وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بعد میں آنے والی کو چھوڑ دیتے ہو۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یعنی دنیا میں منہمک اور آخرت سے بے پروا ہو اسی لئے آخرت سے انکار کرتے ہو۔ تمہارے انکار آخرت کی بنیاد ہرگز کوئی عقلی یا علمی دلیل نہیں ہے۔